ہمارے عہد کی اس سے زیادہ بدقسمتی کیا ہو سکتی ہے کہ وصی شاہ اور فرحت عباس کو ترجمان شعراء اور عمیرہ احمد اور نمرہ احمد کو ترجمان نثر کہا اور سمجھا جا رہا ہے۔ ہم نے سطحیت کی ساری حدیں عبور کر لی ہیں اور بڑی کامیابی سے۔ ہمارا سارا وقت پلاٹ اور جائداد کی خواہشوں میں گزرتا ہے ٫ جنس مخالف سے ناجائز تعلقات کی حرص اور تمنا میں گزرتا ہے اور باقی کا وقت اچھے اور لذیذ کھابوں کی تلاش میں صرف ہوتا ہے۔ ہم ہر لمحہ شریعت کے نفاذ کا نعرہ لگاتے ہیں اور ساری دنیا میں فحش ویب سائٹس کو تلاش کرنے والی سب سے بڑی قوم ہیں۔ ہم ہر سال لاکھوں کی تعداد میں تبلیغی جلسوں میں روح پرور بیانات پر سر دھنتے ہیں ہیں اور واپس جا کر اپنے کاروبار اور ملازمت میں ہر قسم کی بد دیانتی اور جھوٹ سے کام لینا شروع کر دیتے ہیں۔ ہم جنت کے لئے پیر پکڑ لیتے ہیں اور مطمئن ہو کر پہلے سے زیادہ بد کرداری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنے کو دین اور دنیا کا کامیاب ترین شخص تصور کرتے ہیں۔ ہم عظیم قوم ہیں !!
ہم عظیم قوم ہیں! (گزشتہ سے پیوستہ) III.
Posted byDr. Afaq Ahmad QureshiPosted inUncategorized, Urdu languageTags:Pakistan, Urdu, پاکستان, اردو, سوچ
Published by Dr. Afaq Ahmad Qureshi
Physician, writer, broadcaster, journalist, translator, free lance writer, poet, political and social analyst and critic. Writes plays and features for electronic media, interested in numerous things from sociology to medicine to history and art. interest in books and internet, writes for http://www.blogcritic.com also; editor for an internet journal; at http://twitter.com/dr_afaqaq. View more posts